تازہ ترین

ٹرانسفارمر پندر ہ روز سے خراب

گجر پتی اجس بجلی سے محروم

تاریخ    24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر//کلنار گجر پتی بازی پورہ اجس کابجلی ٹرانسفارمر گذ شتہ پندر ہ دنوں سے خراب پڑا ہے اور اسکی مرمت نہ ہونے سے پورا علاقہ گھپ اندھیر ے میں ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دو ہفتے قبل اجس با زی پورہ گجر پتی کا ٹرا نسفا رمر خرا ب ہوا جس کے بعد اسے مرمت کیلے پی ڈی ڈی سمبل ڈویژن منتقل کیا گیا ۔ مقامی آ بادی کے بعد پندر ہ روز گزرنے کے باوجود اس کی مرمت نہیں کی گئی جس کے باعث پورا علاقہ اند ھیر ے میں ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگر چہ یہ معاملہ کئی مرتبہ پی ڈی ڈی حکام کی نوٹس میں لایا گیا تا ہم انہوںنے ٹرا نسفار مر کی مرمت کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ مقامی لوگوں نے علا قہ میں بجلی ٹرانسفارمر جلد از جلد نصب کرنے کا مطا لبہ کیا ۔
 

تازہ ترین