تازہ ترین

ٹاٹا موبائل حادثہ میں ڈرائیور زخمی

تاریخ    24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


درہال// درہال ۔راجوری سڑک پر ایک ٹاٹا موبائل حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجہ میں اسکا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا ہے۔ درہال سڑک ایک ٹا ٹا موبائل زیر نمبری JK02B/5787 جو فوج کے ساتھ منسلک ہے، سنیچر کے روز تھنہ منڈی سے درہال میں فوج کے لئے ضروری سامان لیکر گئی تھی کہ اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر نیچے کھائی میں جا گری جسکی وجہ سے ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔ ٹاٹا موبائل کے ڈرائیور کی شناخت امتیاز احمد ولد ظہور احمد سکنہ منہال تھنہ منڈی کے طور پر ہوئی ہے، ،جسکی مرہم پٹی سب ضلع ہسپتال درہال میں کی گئی ہے۔
 

تازہ ترین