تازہ ترین

کھنموہ میں 50ایم وی اے بجلی ٹرانسفارمر کا اِفتتاح

تاریخ    24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


 جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے گرڈ سٹیشن کھنموہ میں 132کے وی بجلی ٹرانسفارمرکا اِفتتاح کیا۔ اس موقعہ پر چیف انجینئر ٹرانسمیشن اور محکمہ بجلی کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔کھنموہ گرڈ سٹیشن وی پی ایم آر پی ۔2005 کے تحت تعمیر کیا گیا تھا اور 2009 ء میں 50ایم وی اے کی صلاحیت کے ساتھ کھریو اور کھنموہ کے صنعتی علاقوں کی بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے چالو کیا گیا تھااور اب 132/33 کے وی ٹرانسفارمر کی تنصیب سے گرڈ کی صلاحیت 100ایم وی اے کا اضافہ کیا گیا ہے۔پروجیکٹ پر 6.33کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ مشیر موصوف کو بتایا گیا کہ بجلی کی دستیابی میں اضافہ سے نہ صرف صنعتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ علاقے کے دیگر صارفین بھی اس سے مستفید ہوں گے۔انہیں مزید بتایا گیا کہ کھنموہ گرڈ سٹیشن کی صلاحیت کی اضافہ پانپور گرڈ سٹیشن پر دبائو کافی حد تک کم ہوگا جس کے سبب پلوامہ اور سری نگر کے علاقوں میں بجلی کی دستیابی میں کافی بہتری آنے کی توقع ہے۔انہیں بتایا گیا کہ اس گرڈ سٹیشن سے سیڈ کو مرحلہ او ل، دوم، سوم ، کھنموہ پولیس کالونی زیون کھریو اور اس کے گرد و نواح چالو سیمنٹ پلانٹ مستفید ہوں گے۔
 

تازہ ترین