تازہ ترین

ہائی کورٹ کا سال بھر کیلئے کام کاج کلینڈر

24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

 جموں//موسم سرما اور گرما ک لئے اوقات کار میں تبدیلی کی گزشتہ روایت کو خیر باد کرتے ہوئے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کیلئے ا ب سال بھر یکسان اوقات کار مقرر کئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے اوقات کار سے متعلق کلینڈر جاری کیا ہے۔ہائی کورٹ کی جموں وِنگ کیلئے رجسٹری ، دفتری اوقات پہلے اجلاس کے لئے 9.30سے ایک بجے تک ، اجلاس کی دوسری نشست 2سے ساڑھے 4بجے تک مقرر کی گئی ہے جس کے دوران ایک گھنٹے کا وقفہ طعام ہوگا جبکہ عدالت کے اوقاتِ کار 10بجے سے ایک بجے تک نشست اوّل اور دوبجے سے 4بجے تک نشست دوم مقرر کئے گئے ہیں۔ سری نگر ونگ کیلئے رجسٹری ، دفتری اوقات پہلے اجلاس کے لئے 10سے ایک بجے تک ، اجلاس کی دوسری نشست 2سے ساڑھے 5بجے تک مقرر کی گئی ہے جس کے دوران ایک گھنٹے کا وقفہ طعام ہوگا جبکہ عدالت کے اوقاتِ کار ساڑھے 10بجے سے ایک بجے تک نشست اوّل اور دوبجے سے ساڑھے چار بجے تک نشست دوم مقرر کی گئی ہے۔ جموں ضلع کی ضلع اور سب ضلع عدالتوں میں پہلا اجلاس 9.30سے ایک بجے تک اور دوسرا اجلاس 2بجے سے ساڑھے 4بجے تک ہوگا اور ایک بجے سے دو بجے تک وقت وقفہ طعام کے لئے مقرر کیا گیا ہے جبکہ عدالتی اوقات پہلی نشست کے لئے 10بجے سے ایک بجے تک اور دوسر ی نشست 2بجے سے 4بجے تک ہوگی اور درمیان میں ایک سے دو بجے تک وقفہ طعام ہوگا۔ کشمیر اور لداخ میں دفتری اوقات پہلے اجلاس کے لئے 10بجے سے ایک بجے تک جبکہ دوسرے اجلاس کے لئے 2بجے سے 5بجے تک وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ وقفہ طعام ایک بجے سے دو بجے تک ہوگا۔اسی طرح عدالت اوقات کار 10بجے سے ایک بجے تک اجلاس اوّل اور دو بجے سے ساڑھے 4تک اجلاس دوم کے لئے مقرر کئے گئے ہیںاور درمیان میں ایک بجے سے دو بجے تک وقت وقف طعاف مقرر کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق یہ اوقات کار جون 2020 ء سے لاگو ہوں گے۔