تازہ ترین

بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے بنیادی ڈھانچے کومستحکم بنایا جائے:کنسل

موسم سرما کے دوران وادی میں برقی روکی مانگ کی بلاخلل سپلائی پرغور

تاریخ    24 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


 جموں//پرنسپل سیکرٹری محکمہ بجلی روہت کنسل نے محکمہ بجلی اور کے پی ڈی سی ایل کے اعلیٰ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران بجلی شعبے کی صورتحال مرکزی معاونت والی سکیموں ، بجلی فیس کی وصولیابی اور کشمیر پاور ڈسٹربیوشن کارپوریشن لمٹیڈ سے متعلق دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل ، ڈائریکٹر فائنانس اینڈ اکائونٹس ( پی ڈی ڈی ) ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈسٹربیوشن، چیف انجینئر ڈسٹربیوشن ،انفورسمنٹ ، پروکیورمنٹ اور پروجیکٹس کے علاوہ سپرا نٹنڈنگ انجینئر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔دورانِ میٹنگ بجلی کے تقسیمی اور ترسیلی بنیاد ی ڈھانچے کو مستحکم بنانے ، اِلتوأ میں پڑے پروجیکٹوں کو مکمل کرنے ، مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت جاری کاموں پر پیش رفت ، مرکزی ورکشاپ کی صلاحیت میں اضافہ ، سرما کے لئے بجلی کی ترسیل سے متعلق تیاریوں ، بجلی کے بھاری دبائو والے ریسونگ سٹیشنوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا اور ان کی معقول دیکھ ریکھ یقینی بنانا اور بجلی کے تقسیم نیٹ ورک کی کارکردگی پر مفصل بحث و تمحیص ہوئی۔سرما کے دوران کشمیر میں بجلی کی مانگ کا جائزہ لینے کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ اَفسروں کو سرما کے لئے اِس ضمن میں تیاری کرنے کی ہدایت دی تاکہ بجلی کے ترسیلی نظام میں واضع بہتری لا ئی جاسکے اور صارفین کے لئے بلا خلل بجلی کی ترسیل ممکن بنائی جاسکے۔پرنسپل سیکرٹری نے پروجیکٹوں کو مکمل کرنے ، سازو سامان و آلات کے حصول میں سرعت لانے اور گرما کے دوران ہی ٹرانسفارمروں مرمت وغیرہ کا کا م نمٹانے سے آنے والے سرما کے دوران کشمیر میں بجلی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔اُنہوں نے اَفسروں کو بجلی ٹرانسفارمروں کی ناقص کارکردگی کو کم کرنے کے لئے اِقدامات کرنے کی ہدایت دی اور بے کار ٹرانسفارمروں کوٹھکانے لگانے کے لئے کہا۔ انہوں نے التوا میں پڑے پروجیکٹوں کی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے اور افسروں کو ایسے تمام پروجیکٹوں پر جاری کام میں سرعت لانے کے لئے کہا ۔انہیں بتایا گیا کہ40 مختلف اِلتوا ٔمیںپڑے پروجیکٹوں میں سے 6 پر کام مکمل ہوچکا ہے اور 34دیگر پروجیکٹ اگلے چھ ماہ کے دوران مکمل ہونے کی توقع ہے ۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ ِالتوأمیں پڑے پروجیکٹوں پر کام میں سرعت لائی گئی تاکہ اہداف کا حصول بروقت یقینی بنایا جاسکے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پی ایم ڈی پی ( دیہی ) کے تحت منظور کئے گئے 55 ریسونگ سٹیشنوں کی صلاحیت بڑھانے کا کام ہاتھ میں لیا گیا ہے جن میں سے 29 مکمل کئے جاچکے ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل نے انٹگریٹیڈ پاور ڈیولپمنٹ سکیم ، دین دیال اوھپادے جیوتی یوجنا، پریم منسٹرس ڈیولپمنٹ پیکیج اور دیگر سکیموں پر جاری کی پیش رفت پر مفصل پرزنٹیشن دی۔مرکزی معاونت والی سکیموں پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے روہت کنسل نے متعلقہ افسروں کو اِس ضمن میں رُکاوٹوں کو دُور کر نے کے لئے کہا تاکہ ان سکیموں پر جاری کام میں سرعت لائی جاسکے۔ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل نے میٹنگ میں بتایا کہ سری نگر شہر میں ہائبرڈ سمارٹ میٹروں کی مجوزہ تنصیب کے  دائرے میں ابتداً ایک لاکھ صارفین لائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کووِڈ ۔19وبا کے دوران کے پی ڈی سی ایل کی جانب سے اُٹھائے گئے اقداما ت میٹنگ میں تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے تمام قرنطین مراکز کو بلا خلل بجلی فراہم کرنے اور ان مراکز میں بجلی کی خرابی سے متعلق کسی بھی معاملے سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی رسٹوریشن سکارڈ بھی تعینا ت کئے گئے۔بجلی فیس کی وصولیابی کے ضمن میں پرنسپل سیکرٹری نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایسے اقدامات پر توجہ مرکوز کریں جن سے کارپوریشن ایک منفعت بخش ادارے کے طور ابھر سکے ۔پرنسپل سیکرٹری نے کے پی ڈی سی ایل کے کام کاج کو باقاعدہ بنانے کے لئے لازمی اقدامات اٹھانے کے لئے کہا۔