تازہ ترین

خدمت چیرٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے کرناہ میں مستحقین میں راشن کی تقسیم

23 مئی 2020 (56 : 03 PM)   
(      )

اشفاق سعید
کرناہ //خدمت چیرٹیبل ٹرسٹ کرناہ نے ہفتے کے روز ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں 185 سے زائد بیواﺅں اور دیگرمستحقین میں راشن کے کٹس تقسیم کئے تاکہ عید الفطر کے موقع پر ان کی پریشانیوں کو کسی حد تک کم کیا جاسکے ۔
اس کام کیلئے ٹرسٹ نے پورے کرناہ میں 15ٹیموں کو تشکیل دیا تھا جنہوں نے مزید سینکڑوں رضاکاروں کی مدد سے آج یہ کام نہچیاں سے لیکر ٹیٹوال سیماری تک انجام دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ٹرسٹ نے اس سے قبل بھی علاقے میں کافی سماجی کام انجام دیا ہے،جس کی عوامی حلقوں میں ستائیش ہو رہی ہے۔ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح سے بیواﺅں اور مسکینوں میں امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
 

تازہ ترین