تازہ ترین

مزید خبرں

23 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

امام خمینی ٹرسٹ آج عید منا ئے گا،اثنائے عشریہ نہیں

سرینگر// امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے کرگل میں سنیچر کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا، تاہم ٹرسٹ کے ایک اہم جز انجمن مدرسہ اثنائیہ عشریہ کا کہنا ہے وہ عید الفطر سنیچر کو نہیں منائیں گے۔اثنائے عشریہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو انہوں نے ماہ رمضان کا28واں روزہ رکھا،اس لئے وہ سنیچر کو شوال کا چاند دیکھیں گے۔امام خمینی میموریل ٹرسٹ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ گنڈ منگل پور کرگل میں9لوگوں نے شوال کا چاند دیکھا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گند منگل پور کرگل ہمیشہ چاند دیکھنے میں ہمیشہ میڈیا کی سرخیوں میں رہا ہے۔
 
 

 ڈورو اننت ناگ میں نوجوان کی خود کشی

عارف بلوچ
اننت ناگ//ڈورواننت ناگ میں ذہنی دبائو کاشکار ایک نوجوان نے مبینہ طوراپنے گھر میں خود کوپھانسی پر لٹکایا۔نتھی پورہ گائوں کے 26برس کے اس نوجوان کو اگر چہ گھر والوں نے فوری طور اسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قرار دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیردفعہ174سی آر پی سی درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
 
 

سمبل میں عارضی ملازمین کا خاموش احتجاج

عید سے قبل تنخواہوں کی فراہمی کی مانگ 

سرینگر // میکنیکل ار یگیشن سب ڈویژن سمبل کے سیزنل ملازمین نے تحصیل ہیڈکوارٹر سمبل میں خاموش احتجاج کرتے ہوئے جموں کشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عید سے پہلے تنخواہیں واگذار کی جائیں۔ احتجاجی ملازمین کاکہنا ہے کہ نامسا عد حالات کے دوران وہ تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے اُن کی حالت ناگفتہ بہہ ہے۔ سیزنل ملازمین کا کہنا ہے کہ عیدکے موقع پر وہ اِس انتظار میں ہیں کہ اْن کی رکی پڑی تنخواہیں واگزار کی جائیں گی اور وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہونگے۔ مذکورہ ملازمین کا مزید کہناہے کہ لاک ڈائون نے دیگر لوگوں کی طرح ان کو بھی پر یشان کر دیا ہے اور اب تنخواہیں واگذار نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر چہ یہ معاملہ کئی بارحکام کی نوٹس میں لایا گیا تاہم کوئی دادرسی نہیں کی گئی۔
 

بانڈی پورہ میں بازار کھولنے کی اجازت 

عازم جان 
 
بانڈی پورہ //بانڈی پورہ میںبازار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جس کی عوامی سطح پر سراہنا کی جارہی ہے۔ لوگوںنے اب ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد میں اب نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔ بانڈی پورہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا کی کوششیں رنگ لارہی ہیں اورکورونا وائرس پر پابو پایا جارہاہے۔ لوگوںنے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ،اے ڈی سی بانڈی پورہ ظہور احمد میر اے سی آر ریاض احمد بیگ طبی ونیم طبی عملہ بانڈی پورہ پولیس ودیگر افسران وملازمین کی ستائش کی ہے۔ عوامی سطح پر نماز مسجدوں میں ادا کرنے کی اجازت کا مطالبہ ہورہا ہے ۔لوگوں سے سماجی فاصلہ رکھنے کی تلقین کی جارہی ہے تاکہ یہ وائرس پھیل نہ سکے۔
 

عیدالفطر کا بنیادی مقصدخدمتِ خلق : مولانا قانونگو

سرینگر//عیدالفطر کے تہنیتی پیغام میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے کہا کہ ماہ رمضان کے فیوضات کے نزول کے شکرانہ میں اللہ تعالیٰ نے فرحتِ روحانیہ کی صورت میں عیدالفطر بخشی ہے، ہمیں حقیقی مقصد عید سمجھناچاہئے ۔ مولانا قانونگو نے کہاکہ عید لباس سے نہیں بلکہ خلعت تقویٰ سے ہے، خطائوں پر معافی ہے، لزیز ضیافتوں کے بجائے میسر روحانی غذا ہے، تکبرانہ مزاج کے بجائے خدمت خلق کی نوید ہے۔ انہوںنے کہاکہ تقاریر کے بجائے عملی ثبوت کا پیغام ہے، انہی حقائق کو نہ سمجھ کر ہمیں اجتماعی عبادات سے ہاتھ دھونا پڑابلکہ موجودہ مصیبتوںکا سامنا کرنا پڑا، لہذا آج ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانک کر اپنی کمزوریوں کو اصلاح کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ نفس آبیاری کرنے کے بجائے اخلاق کو سنوارنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ’ہمیں رقعت آمیز کیفیت میں دست بدعا و سربسجود بارگاہ خداوندی میں عالمی انسانیت کیلئے موجودہ مصائب سے چھٹکارا کیلئے دعا کرنی چاہئے۔ میں جملہ اراکین ، اکملیہ ویلفیئر ٹرسٹ اور اراکین دارالعلوم شاہ ہمدان لتر پلوامہ کی طرف سے عمیق گہرائیوں سے اہل کشمیر اسلام کو عید مبارک پیش کرتا ہوں۔ 
 

کنگن میں ناجائز منافع خوری عروج پر

دکاندار عوام کو لوٹنے میں مصروف 

غلام نبی رینہ
 
کنگن//کنگن میں عیدالفطر نزدیک آتے ہی ہی مہنگائی عروج پر ہے اور ناجائز منافع خوردکاندار عوام کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔   تحصیل کنگن اور تحصیل گنڈ سے بیشتر لوگوں کاالزام ہے کہ مرغ فروش، قصاب، سبزی فروش اور میوہ فروش بے بس عوام کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گوشت فی کلو 600، مرغ 160 روپے کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے جبکہ سبزی اور میوہ فروش بھی صارفین سے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسم کاری کی طرف سے مقرر کی گئی قیمت سے زیادہ دام وصول کررہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو ان کھانے پینے کے چیزوں سے بھی محروم کیا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ جب بازاروں میں چیکنگ سکارڈ کا کوئی نام و نشان نہیں ہے جس کے سبب ناجائز منافع خور دوکانداروں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں ۔دوسری طرف سبزی ، مرغ اورمیوہ فروشوں کا کہنا ہے کہ انہیں منڈیوں سے ہی اشیاء مہنگے داموں میں مل رہی ہے۔ 
 

کپوار ہ میں فزیکل ایجو کیشن اساتذہ کی دریا دلی 

50مفلوک الحال کنبوں کی مالی معاونت کی 

اشرف چراغ 
 
کپوارہ //کورونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے جہا ں وادی کشمیر میں زندگی کا ہر شعبہ بری طرح متا ثر ہے وہیں متعدد علاقوں میں لوگو ں کو اپنی زندگی گزارنی مشکل ہوگئی ہے اور غریبی سے نیچے زندگی گزر بسر کرنے والے لوگو ں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے کیونکہ ان کے پاس دو وقت کی روٹی بھی نہیں ہے ۔اس دروان سر حدی ضلع کپوارہ میں اسی کڑی کے تحت درد ل رکھنے والے اور رضا کار سامنے آئے ہیںاور مشکل کی اس گھڑی میں کسمپرسی کی زندگی گزار نے والے لوگو ں کی معالی معاونت کی ۔ڈسرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کپوارہ کے بینر تلے فزیکل ایجوکشن اساتذہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے ضلعی صدر کو بھر پور ساتھ دیکر ایک اچھ خاصی رقومات کا تعاون فراہم کیا جس کے بعد انہو ں نے ضلع میں 50 مفلوک الحال کنبو ں کی مالی معاونت کی تاکہ وہ بھی عید کی خوشیو ں میں شامل ہو جائیں ۔واضح رہے کہ رہبر کھیل اساتذہ ابھی 3ہزار روپیہ تنخواہ حاصل کرتے ہیں تاہم مفلوک الحال لوگو ں کی معالی معاونت فراہم کر کے لوگو ں کے دل جیت لئے جو ایک مثال ہے ۔رہبر کھیل اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس وقت پوری دینا ایک مہلک بیماری میں مبتلا ہے اور ہر ایک صاحب ثروت کو چایئے کہ وہ اپنے آس پاس کے ضرورت مند لوگو ں کا خیال رکھیں تاکہ وہ ابھی اپنی روز مرہ زندگی کی ضرورتو ں کو پورا کریں گے ۔
 
 

محبوبہ مفتی سمیت تمام سیاسی رہنمائوں کورہا کیاجائے:رئوف بٹ

سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر لیڈررئوف بٹ نے مرکزی حکومت پرزوردیا ہے کہ وہ عید سے قبل  سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی،نعیم اختر، سرتاج مدنی ،شاہ فیصل، انجینئر رشیداور معروف وکیل میاں قیوم سمیت تمام سیاسی رہنمائوںکورہاکریں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عید کے موقعہ پرسابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا جیل میں بند ہونا ،جمہوریت کامذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزجموں کشمیر سے متعلق سیاسی فیصلے اُس وقت لے رہا ہے جب جموں کشمیر کے سیاسی رہنما جیل میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اقامتی ضوابط کا مقصد جموں کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے ۔انہوں نے حالیہ اقامتی ضوابط کے احکامات اوراقامتی قوانین میں ترمیم کورد کیا۔