تازہ ترین

عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں: لون، مسعودی

23 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے پارلیمنٹ ممبران محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ عید الفطر کے پیش نظر لوگوں کو راحت رسانی کے سامان بہم رکھے جائیں۔ اکبر لون اور حسنین مسعودی نے بجلی اور پانی کی موثر دستیابی کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل لاک ڈائون کے نتیجہ کی وجہ سے5اگست سے ہی پوری وادی محصور ہے،جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔پارٹی کی سینئر لیڈر سکینہ ایتو،صوبائی سیکریٹری شوکت احمد میر،یوتھ لیڈر احسان پردیسی اور دیگر ذمہ داروں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ عید الفطر کے پیش نظر عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سادگی کے ساتھ عید منائے۔
 

تازہ ترین