تازہ ترین

سیکرٹری جنگلات کا دورہ کٹھوعہ

خواتین ، حاملہ اور بچوں کوقرنطین مراکز میںعلیحدہ جگہ فراہم کرنے کی ہدایت

23 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

کٹھوعہ//کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات نے کٹھوعہ میں ڈی سی آفس احاطے میں منعقدہ میٹنگ کے دوران انتظامی کورنٹین مراکز میں داخل افراد کو فراہم کی جا رہی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ نے میٹنگ کو بتایا کہ ضلع میں اب تک 20858  واپس آئے افراد کو 139 کورنٹین مراکز میں اقامت فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15267  افراد کو کٹھوعہ میں کورنٹین مدت مکمل کرنے کے بعد اپنے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے جبکہ 5591  ضلع کے مختلف کورنٹین مراکز میں ابھی تک قیام پذیر ہیں ۔ ضلع انتظامیہ نے 750 بستروں کی صلاحیت والے پانچ کووِڈ- 19 ویلنیس مراکز بھی تیار رکھے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے ان مراکز میں داخل افراد کو فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں ایک پاور پوائینٹ پرذنٹیشن پیش کی ۔ کمشنر سیکرٹری نے کورنٹین مراکز میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور غسل خانوں وغیرہ کے معقول انتظام پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے نوڈل افسران کو کورنٹین میں رہ رہے لوگوں کی فہرست بنانے اور بچوں اور حاملہ خواتین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ بعد میں کمشنر سیکرٹری نے  بی آر جی پیلس اور سوریہ کالج آف ایجوکیشن میں قائم کورنٹین مراکز کا بھی دورہ کیا اور وہاں داخل افراد کیلئے دستیاب سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ان کورنٹین مراکز میں داخل افراد کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے اُن کی خیر و عافیت اور انہیں فراہم کی جا رہی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ ، اے سی آر کٹھوعہ ، ڈی ایف او کٹھوعہ ، نوڈل افسر کورنٹین مرکز  اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ بعد میں کمشنر سیکرٹری نے سانبہ میں قائم متعدد کورنٹین مراکز کا دورہ کر کے وہاں جاری کام کاج اور دستیاب سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ کمشنر سیکرٹری جو کہ جموں کشمیر میں قائم کورنٹین مراکز کی نگرانی کی نوڈل افسر بھی ہیں کو دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر سانبہ نے جانکاری دی کہ ضلع میں 15کورنٹین مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 3 ہزار لوگوں کے قیام کی صلاحیت موجود ہے ۔ یہ مراکز مختلف سکولوں ، تفریحی مقامات اور آشرموں میں قائم کئے گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ رادھا سوامی آشرم کورنٹین مرکز یو ٹی سے باہر درماندہ  یومیہ 2500-3000 افراد کیلئے بطور ٹرانزٹ کیمپ بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔اس موقعہ پر مزید بتایا گیا کہ ضلع میں 2885  افراد کورنٹین مراکز میں ہیں اور ضلع انتظامیہ کے افسران ، ملازمین اور فیلڈ عملہ ان مراکز میں داخل افراد کو بلا رکاوٹ سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ مختلف کورنٹین مراکز کے معائینے کے دوران کمشنر سیکرٹری نے منتظمین کو ان مراکز میں سماجی دوری قائم رکھنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ہر کورنٹین مرکز میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے پر زور دیا اور خواتین ، حاملہ خواتین اور بچوں کو ان مراکز میںعلیحدہ جگہ فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ 
 

تازہ ترین