قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں مزید تین ماہ کی مہلت:آر بی آئی کا اعلان

22 مئی 2020 (22 : 02 PM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی//کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے لاک ڈاو¿ن کے پیش نظر ریزرو بینک نے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں تین ماہ کی اور مہلت دینے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ میں لئے کئے گئے فیصلوں کی معلومات دیتے ہوئے نامہ نگاروں سے کو بتایا کہ قرضوں کی قسطیں اداکرنے میں راحت کے لیے اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. پورے ملک میں لاک ڈاو¿ن کی مدت 31 مئی تک بڑھائے جانے کے پیش نظر مرکزی بینک نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
 داس نے کہا کہ ریپو کی شرح اور ریورس ریپو کی شرح میں 40 بنیاد پوائنٹس کی کمی کئے جانے کے ساتھ ہی قرضوں کی ادائیگی میں بھی راحت کی مدت بڑھائی گئی ہے. پہلے بھی تین ماہ کی مہلت دیکر مئی تک کی چھوٹ دی گئی تھی۔
آر بی آئی نے مارچ سے لے کر مئی تک تمام ٹرم قرضوں کی ادائیگی پر تین ماہ کی چھوٹ دی تھی۔تین مزید ماہ کے لئے راحت ملنے سے اب اگست تک ادا کرنا ضروری نہیں ہو گا۔