جمعۃ الوداع کی تقریب سعید | لیفٹینٹ گورنر ، مشیران حکومت کی عوام کو مبارک باد

22 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمواُن کے مشیر فاروق خان،بصیر خان اور بٹھناگر نے عوام کو جمعتہ الوداع کے مبارک موقعہ پر مبارکباد پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جموں کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا ’’ جمعتہ الوداع کی روحانی لحاظ سے کافی اہم ہے اور اس مقدس موقعہ پر خصوصی عبادات کا اہتمام کر کے اللہ تعالیٰ سے رحمتیں طلب کی جاتی ہیں ‘‘۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ مبارک اور مقدس موقعہ لوگوں کیلئے بھائی چارے اور امن و آشتی کی نوید لیکر آئے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر جموں کشمیر میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی دعا کی ۔ لیفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے مبارکبادی کے اپنے ایک پیغام میں اُمید ظاہر کی کہ یہ مقدس موقعہ جموں کشمیر میں امن ، ترقی اور خوشحالی کی نوید لیکر آئے گا اور مذہبی یگانگت اور بھائی چارے کو مستحکم بنائے گا ۔ مشیر بصیر خان نے مبارکبادی کے اپنے ایک پیغام میں بصیر خان نے لوگوں کی خیر و عافیت اور بہتری ، فلاح و بہبود کیلئے دعا کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ یہ موقعہ عوام کیلئے اللہ کی رحمت لیکر آئے گا ۔ انہوں نے یہ بھی دعا کی کہ یہ مقدس موقعہ جموں کشمیر میں امن و خوشحالی کا پیامبر بن کر آئے اور مذہبی یگانگت اور بھائی چارے کے رشتے مزید مضبوط ہوں ۔ مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے اپنے مبارکبادی کے پیغام میں مشیر نے اُمید ظاہر کی کہ یہ مبارک دن جموں کشمیر عوام کے مابین امن و آشتی اور بھائی چارے کے رشتوں کو مستحکم بنائے گا ۔