تازہ ترین

پلوامہ میں جنگجوﺅں کا ناکہ پارٹی پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک دوسرا زخمی

21 مئی 2020 (56 : 03 PM)   
(   File pic    )

نیوز ڈیسک
سرینگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پرژھو علاقے میں جمعرات کو جنگجووں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں جموں وکشمیر پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے کھار کدل پرژھو علاقے میں جنگجووں نے پولیس اور 183 بٹالین سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ناکہ پارٹی پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو سری نگر کے مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے فوراً بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔