تازہ ترین

تھوک کے استعمال پر پابندی عجیب فیصلہ: ہیڈن

21 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
میلبورن/آسٹریلیا کے سابق دھماکہ خیز اوپنر میتھیو ہیڈن نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند بازوں کے ذریعے تھوک کے استعمال پر روک اور پسینے کی اجازت دینے کے فیصلے کو مزاحیہ قرار دیا ہے ۔ہندستان کے سابق کپتان انل کمبلے کی قیادت والی آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند بازوں کے ذریعے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کی سفارش کی تھی لیکن گیند بازوں کو پسینے کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے ۔