تازہ ترین

پاندچھ گاندربل میں جنگجوﺅں کا حملہ،بی ایس ایف اہلکار ہلاک، دوسرا زخمی: پولیس

20 مئی 2020 (18 : 06 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنگجوﺅں نے بدھ کے روز گاندر بل ضلع کے پاندچھ علاقے میں بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی ایک ٹیم کو نشانہ بناکر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق بی ایس ایف کے اہلکاروں کی ایک پارٹی پاندچھ چوک میں موٹر سائیکل پر سوار جنگجوﺅں کی طرف سے چلائی جانے والی اندھا دُھند گولیوں کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کوعلاج و معالجہ کیلئے اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے تاہم دونوں اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔ ایجنسی نے سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان کے حوالے سے لکھا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا۔
دریں اثناءحملے کے فوراً بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔