تازہ ترین

بہار ،اتر پردیش اور مہاراشٹرا میں سڑک حادثے

۔13مہا جر مزدور ہلاک ،40زخمی

20 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
بھاگلپور// بہار کے ضلع بھاگلپور کے کھریک تھانہ علاقہ کے امبو موڑ کے پاس قومی شاہراہ -31پر کل صبح ٹرک اور بس کے درمیان ہونے والی خوفناک ٹکر میں کم از کم سات مہاجر محنت کشوں کی موت ہو گئی اور12دیگر زخمی ہوگئے ۔ادھر مہاراشٹر کے یوتمال ضلع میں منگل کی صبح سویرے ایک بس کی سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکر ہوجانے سے اس میں سوار چار مہاجر مزدوروں کی موت اور 28دیگر زخمی ہوگئے ۔ادھر اترپردیش کے جونپور کے سکرارا علاقے میں پیش آئیں ایک حادثہ میں2مزدوروں کی موت واقع ہوئی ہے۔