تازہ ترین

کورونا:ملک میں3163اموات | متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

20 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں گزشتہ دو دن میں کورونا وائرس کے 10ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔اس وبا سے گزشتہ24گھنٹوں میں 134افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3163 ہو گئی۔اس درمیان ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2350 افراد صحت مند ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی صحت مند ہوئے والوں کی کل تعداد 39174 ہو گئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرہوا ہے اور یہاں کے حالات مسلسل بگڑ ر ہے ہیں۔ مہاراشٹر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 2005 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 35،058ہو گئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 1249تک جاپہنچی ہے جبکہ8437 افراد اس وباسے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔