سمندری طوفان امفان | آج مغربی بنگال۔بنگلہ دیش کی سرحدسے ٹکرائے گا

20 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
 حیدرآباد//مغربی وسطی اور متصل مشرقی وسطی خلیج بنگال پر قائم سمندری طوفان امفان نے کل 14کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال۔شمال مشرقی سمت پیشقدمی کی ہے اوریہ منگل کو 5.30بجے اوڈیشہ کے  پار ادیپ کےجنوب سے تقریبا520ک لومیٹرپر مغربی وسطی خلیج بنگال،مغربی بنگال کے دیگا سے 670کیلومیٹر جنوب۔جنوب مغرب اور بنگلہ دیش کے کھیم پورا سے 800کیلومیٹر جنوب۔جنوب مغرب کی سمت مرکوز ہے ۔امکان ہے کہ یہ آئند چندگھنٹوں کے دوران شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگا اورشمال مشرقی خلیج بنگال پر شمال۔شمال مشرق سے ہوتا ہوا مغربی بنگال۔بنگلہ دیش کی سرحد کو دیگھا اور بنگلہ دیش کے ہاتیا جزائر کے درمیان 20مئی کی دوپہر پار کرے گا۔اس موقع پر  155تا165 کلومیٹرفی گھنٹہ کی ر فتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔ادھر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور اڑیسہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک سے منگل کو بات چیت کی اور ’ طوفان سے نمٹنے کے لئے کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔امت شاہ نے دونوں وزرائے اعلی سے الگ الگ بات کی اور ان ریاستوں میں موجودہ صورت حال کی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے طوفان کی وجہ سے جان و مال کے نقصان کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کو کہا۔ شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت دونوں ریاستوں کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکز کی تمام ایجنسیاں بھی مستعد ہیں اور ضرورت پڑنے پر وہ ریاستی حکومت کی مدد کر نے کو تیار ہیں۔
 

تازہ ترین