تازہ ترین

سرینگر مسلح تصادم آرائی میں جنگجو جاں بحق، آپریشن جاری :پولیس

19 مئی 2020 (27 : 01 PM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے منگل کے روز کہا کہ شہر سرینگر کے نوا کدل علاقے میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے اور چھپے ہوئے جنگجوﺅں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
پولیس نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے تاہم ہلاک شدہ جنگجو کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ 
یاد رہے کہ شہر سرینگر کے پائین علاقے میں منگل کی صبح جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم شروع ہوگیا جس کے فوراً بعد شہر اور اس کے مضافات میں موبائیل انٹر نیٹ سروس اور بی ایس این ایل کو چھوڑ کر موبائیل فون سروس بھی معطل کردی گئی۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ تصادم آرائی کے دوران فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے جن میں ایک پولیس اور دوسرا سی آر پی اہلکار شامل تھے ۔
یہ تصادم شہر کے گنجان علاقہ کنہ مزار، نوا کدل میں اُس وقت شروع ہوگیا جب فورسز نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد یہاں محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کا ایک اور پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ابتدائی فائرنگ کے بعد علاقے میں کافی دیر تک مکمل خاموشی چھائی رہی تاہم دوپہر کے وقت علاقے سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔