دہلی میں ٹرانسپورٹ خدمات کو مشروط اجازت | دکانیں جفت۔طاق کی بنیاد پر کھلیں گی

19 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(   فائل فوٹو    )

یو این آئی
نئی دہلی //دہلی میں پیر سے لاک ڈاؤن کا  چوتھا مرحلہ شروع ہوا اور اس دوران بس، آٹو، ای رکشا وغیرہ کو مشروط چلانے کی اجازت اوربازاروں میں دکانیں جفت۔طاق کی بنیاد پر کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ میٹرو، ریلوے، اسکول، کالج، سینما ہال نہیں کھولنے کا  فیصلہ کیاگیا ہے۔وزیراعلی اروند کیجری وال نے پیر کو بتایا کہ کورونا وائرس ’کووڈ۔19‘  ایک دو مہینے میں ختم ہونے والا نہیں ہے اور لوگوں کو  لاک ڈاؤن کے ساتھ جینے کی عادت ڈالنی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بازار میں جفت۔طاق کی بنیاد پر دکانیں کھلیں گی۔ پوری دہلی میں آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ بس مسافروں کے ساتھ بسیں چلانے کی اجازت ہوگی۔ بس میں سوار ہونے سے پہلے مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سینما ہال اور سیلون وغیرہ  بند رہیں گے۔ دہلی میں رہنے والے مزدوروں کو تعمیری کام کے لئے مشروط اجازت دی گئی ہے۔ ٹووہیلر پر ایک سواری ہی چلے گی۔ پیچھے کوئی سواری نہیں بیٹھ سکتی۔