اقتصادی پیکیج میں بڑی آبادی نظر انداز ہوئی: چدمبرم

تاریخ    19 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ اقتصادی سرگرمیوں کو پٹری پر لانے کیلئے حکومت نے 20 لاکھ کروڑ روپے کے جس اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا ہے اس میں کروڑوں لوگوں نظر انداز ہوئے ہیں ،لہذا اس پیکیج پر پھر نظر ثانی کرنی چاہئے ۔ چدمبرم نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مسلسل پانچ دن تک اس پیکیج کے بارے میں ملک کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس میں کہیں بھی عام آدمی کو راحت دینے کی بات نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پیکیج میں 13 کروڑ نچلے طبقے کے غریبوں، سات کروڑ درمیانے طبقے کے کاروباریوں اور چھ کروڑ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے ساتھ ساتھ کسانوں، دہاڑی مزدوروں، زرعی مزدوروں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملازمت کھونے والے لوگوں کیلئے کچھ نہیں ہے ۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی پیکیج میں عام آدمی کو فائدہ دینے کیلئے اضافی خرچ کو اہمیت دئے جانے کی ضرورت تھی لیکن حکومت نے اس پر توجہ ہی نہیں دی۔ 
 

تازہ ترین