تازہ ترین

وزیر اعظم31 مئی کو ‘من کی بات’ کریں گئے

تاریخ    19 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نئ دہلی//عالمی وبا کوویڈ 19 کے بحران میں وزیراعظم نریندر مودی اس ماہ 31 مئی کو اپنے ماہانہ پروگرام ‘من کی بات’ میں ملک کے عوام سے خطاب کریں گے ۔اس پروگرام میں وزیر اعظم آکاش وانی سے عوام سے خطاب کرتے ہیں۔انہوںنے پیر کی صبح اس بارے میں ٹویٹ کیا اور لوگوں سے مشورے بھیجنے کی اپیل کی۔وزیراعظم نے ٹویٹ میں لکھا،‘‘31 مئی کو ہونے والی من کی بات پروگرام کیلئے میں آپ کے مشوروں کا انتظار کروں گا۔’’مشورے 1800-11-7800 پر پیغام ریکارڈ کرکے بھیجے جاسکتے ہیں،ساتھ ہی نمو ایپ یا مائی گاؤ پر انہیں لکھا جاسکتا ہے ۔ملک میں لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ آج ہی شروع ہوا ہے جو 31 مئی تک چلے گا۔اُمید ہے کہ وزیراعظم لاک ڈاؤن کو لے کر بھی بحث کریں گے ۔کورونا وائرس بحران کے درمیان مودی کی یہ تیسری من کی بات ہوگی،جسے وہ لاک ڈاؤن میں ہی خطاب کریں گے ۔اس سے پہلے مارچ اور اپریل مہینے کی من کی بات بھی لاک ڈاؤن میں ہی خطاب کی گئی تھی۔(یواین آئی)