تازہ ترین

کورونا

تاریخ    17 مئی 2020 (00 : 03 AM)   


کیوں نہ تقدیر اپنی سنوارینگے ہم
ایسی تصویر پھر سے اُتارینگے ہم
ہم ہیں ہندوستانی ہمیں ناز ہے
ایسا خاکہ زمین پہ اُبھارینگے ہم
مرض چل کر جو آیا یہاں چین سے
ایسے رستوں سے اسکو گذارینگے ہم
اسکی صورت کا نقشہ بدل جائیگا
کھال اس طور اُسکی اُتارینگے ہم
بھول بیٹھے گااپنے یہ نقش و نگار
ضرب ایسی کچھ اسکو لگائینگے ہم
نقش اسکے مٹیں گے سبھی آپ ہی
ایسا جادو اُسے کر دکھائنگے ہم
جب بھی لیگا جنم یہ یہاں پہ کہیں
ایسے ’’راون‘‘ کو اس جاہی مارینگے ہم
ہم نے دنیا میں ہر شے کو ہے مات دی
کیا کرونا سے عشاقؔ ہارینگے ہم
 
عُشاقؔ کشتواڑی
کشتواڑ، حال جموں
موبائل نمبر؛9697524469
 

تازہ ترین