تازہ ترین

ابھی نہیں کہا جا سکتا کیسا ہوگا اگلا اولمپکس:آئی او سی

17 مئی 2020 (00 : 03 AM)   
(      )

یو این آئی
جنیوا // بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے کہا ہے کہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اگلے سال جولائی میں ہونے والے اگلے اولمپکس کی شکل کیسی ہوگی اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ٹوکیو اولمپکس اس سال 24 جولائی سے 9 اگست تک ہونا تھا، لیکن کورونا وائرس 'کووڈ -19' کے پیش نظر اگلے سال تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔اب اس کا انعقاد 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک کیا جائے گا۔آئی او سی کے صدر تھامس باک نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ پہلی بار ہے جب امن میں اولمپک کھیلوں کا انعقاد سے گریز کیا گیا ہے ۔یہ اولمپکس انسانیت اور یکجہتی کا جشن ہو گا ۔باک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کھیل محفوظ ماحول میں منعقد کرنا ضروری ہیں ۔اب اس میں ایک سال اور دو ماہ کا وقت ہے ۔محفوظ اولمپکس کے انعقاد کے لئے کیا اقدامات کرنے ہوں گے اس کا ابھی سے قیاس لگانا جلد بازی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اولمپک کھیلوں کے محفوظ انعقاد کے لئے ایک مشترکہ ورکنگ کمیٹی کا قیام کیا گیا ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے ماہرین بھی اس کا حصہ ہیں۔آئی او سی گیمز کے لئے محفوظ انعقاد کے لئے ڈبلیو ایچ او کی سفارش پر منحصر ہے ۔اس مفاہمت کی یادداشت فزیکل سرگرمیوں کو فروغ دینے اور غیر متردی بیماریوں کے کنٹرول کے سلسلے میں ہے ۔