تازہ ترین

مئیر سرینگر نے شہر میں سینی ٹائزیشن مہم کی نگرانی کی

28 اپریل 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//مئیر سرینگر جنید عظیم متو نے ڈپٹی مئیر پرویز احمد قادری کے ہمراہ شہر سرینگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے سرینگر میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کووڈ19 کی روکھتام کیلئے جاری سنی ٹائزیشن کے کام کی نگرانی کی۔مئیر نے نٹی پورہ،چھانہ پورہ ،رام باغ متھن اور نوگام کے علاوہ کئی علاقوں میں سنی ٹائزیشن کیمکل مکسچر چھڑکائو کرنے کے کاموں کے بارے میں موقعہ پر ہی جانکاری حاصل کی۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ سرینگر میں سنی ٹائزیشن کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے تاکہ کووڈ ۔19 کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔