تازہ ترین

قمرواری میں کرنٹ لگنے لائن مین لقمۂ اجل

تاریخ    25 اپریل 2020 (00 : 01 AM)   


ارشاداحمد
سرینگر//محکمہ بجلی کاایک لائن مین فروٹ منڈی پارمپورہ میں ترسیلی لائینوں کی مرمت کرتے ہوئے برقی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا۔مقامی لوگوں کے مطابق فروٹ منڈی پارمپورہ میں محکمہ بجلی کا ملازم بشیراحمد پرے ولدغلام محمدساکن پارمپورہ ترسیلی لائن کی مرمت کررہاتھاکہ اس دوران اس کاہاتھ بجلی کی ہائی ٹینشن تار سے چھوگیاجس کے نتیجے میں اسے بجلی کاشدیدجھٹکا لگااوروہ بجلی کے کھمبے سے نیچے گرگیا۔اُسے فوری طور اسپتال لیجایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قراردیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ ملازم ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران بجلی کاکرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بنا۔