تازہ ترین

جامع مسجد میں تراویح نہیں ہوگی:انجمن اوقاف

23 اپریل 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ماہ رمضان کی آمد پر ملت اسلامیہ خصوصاً مسلمانان جموںوکشمیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں انجمن نے کووڈ۔19 کے پیش نظر طبی ماہرین کی ہدایت کو مدنظر رکھ کر جامع مسجد میں نہ صرف نماز جمعہ بلکہ تراویح کوبھی موقوف کردیا ہے۔ بیان کے مطابق حالات سازگار ہوتے ہی جامع مسجد میں حسب سابق نمازوں کا اہتمام ہوگا۔  لہٰذا عوام کو تلقین کی جاتی ہے کہ وہ پنچگانہ نمازوں کے ساتھ ساتھ تراویح کی نماز بھی اپنے اپنے گھروں میں ہی ادا کریں اور اللہ رب العزت سے اس وبا کے خاتمہ کیلئے دعا کریں۔