تازہ ترین

وادی کشمیر میں کورونا وائرس مخالف لاک ڈاﺅن سختی سے نافذ

تاریخ    10 اپریل 2020 (20 : 02 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//وادی کشمیر میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر لاک ڈاﺅن سختی سے نافذ رہا ۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ وادی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا۔
 انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے وادی کی سبھی شاہرائیں اور رابطہ سڑکیں سیل کر رکھی ہیں اور اس غرض کیلئے جگہ جگہ خار دار تارسے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو بلاوجہ گھروں سے باہر نکلنے سے باز رکھا جائے۔
وادی بھر میں بازار اور سڑکیں سنسان ہیں۔لاک ڈاﺅن کا سلسلہ پورے ملک کی طرح وادی میں بھی دو ہفتوں کے زیادہ عرصہ سے جاری ہے۔
لوگوں کی نقل و حمل پر روک لگانے کیلئے بارہمولہ کی ضلع انتظامیہ نے آج سبھی بینک شاخیں بند رکھنے کا حکم جاری کر رکھا ہے تاکہ لوگوں کے سماجی فاصلوں کو بر قرار رکھا جاسکے۔