تازہ ترین

بار ایسوسی ایشن کامیاں قیوم سمیت سبھی نظربندوں کی رہائی پرزور

تاریخ    9 اپریل 2020 (22 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیرہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکیٹوکمیٹی  کے ممبران کی ایک ٹیلی کانفرنسنگ میٹنگ میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے تحت تشکیل دی گئی اعلیٰ اختیار والی کمیٹی پر عالمگیر وباکوروناوائرس کی بنا ء پر جموں کشمیراوربیرون ریاست جیلوں سے تمام قیدیوں اور سیاسی نظربندوں سمیت بار صدر میاں قیوم کی رہائی کاحکم جاری کرنے پر زور دینے کے عزم کااظہار کیا گیا۔ایک بیان کے مطابق میٹنگ کے دوران بتایاگیا چونکہ  ملک کی تمام جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی رکھے گئے ہیں اور عدالت عظمیٰ نے قیدیوں ،خصوصاًدائمی امراض میں مبتلاء قیدیوںکی جانوںکو امکانی خطرے کانوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ اختیاروالی کمیٹی کی تشکیل کی ہدایت دی تاکہ قیدیوں کورہاکیاجائے۔  بارممبران نے کہا کہ اُن کے صدر ایڈوکیٹ میاں قیوم جن کا پیرانہ سالی میں صرف ایک گردہ کام کررہا ہے اوروہ متعدددائمی امراض جن میں ذیابیطس،بلندفشارخون،دل کے عارضے  وغیرہ میں مبتلاء ہیں اوراُن کے اِس وائرس کاشکار ہونے کازیادہ خطرہ ہے جس سے جانبر ہونے کے کم ہی امکانات ہوتے ہیں ۔ بار ممبران کو جموں کشمیرکی جیلوں باہرنظربندرکھے گئے قیدیوں کے رشتہ داروں نے بتایا کہ موجودہ لاک ڈائون کی وجہ سے وہ قیدیوں ،جنہیں گرم موسم کیلئے لباس  اورروزانہ اخراجات کیلئے پیسے کی کمی محسوس ہورہی ہے،سے ملاقات کیلئے نہیں جاسکتے ہیں،اس لئے ان کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے انتظامیہ پرزوردیاجاتا ہے کہ جب تک اُن کی رہائی سے متعلق اقدام کئے جاتے ہیں،فوری طورقیدیوں کو عزیزاقارب کے ساتھ ملاقات کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔بارممبران نے اس بات کا بھی عزم کیا کہ وہ حکام سے اپیل کریں گے کہ وہ تمام قیدیوں بشمول بارصدرمیاں قیوم کی رہائی کو فوری طور عمل میں لائیں ۔میٹنگ کے دوران بتایاگیا کہ اگر کوروناوائرس سے کسی بھی جیل کوئی ناخوشگوارسانحہ پیش آیا،تواس کیلئے متعلقہ حکام ذمہ دار ہوں گے۔