تازہ ترین

کے کے شرما 2 کارپوریشنوں کے چیئرمین نامزد

تاریخ    9 اپریل 2020 (22 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں //لیفٹنٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما کو دو کارپوریشنوں کا چیئرمین بنایاگیاہے ۔محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے اس سلسلے میں جاری ہونے والے ایک حکم کے مطابق صلاحکار کے کے شرما کو جموں وکشمیر ہارٹی کلچر پروڈیوس مارکیٹنگ و پروسسنگ کارپوریشن لمیٹیڈ اور جموں وکشمیر ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کو بورڈ آف ڈائریکٹرس کا چیئرمین بنایاجاتاہے ۔بورڈ آف ڈائریکٹرس کے دیگر ممبران بدستور اپنی جگہ پر رہیں گے ۔