تازہ ترین

پی ایچ ای کی پائپ لائن پھٹ جانے کاشاخسانہ

کریری میں زمین دھنس جانے سے کئی باغات کو نقصان

تاریخ    6 اپریل 2020 (26 : 02 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں پانی کی مین سپلائی لائن پھٹ جانے سے باغاتی زمین دھنس جانے سے کئی سیب کے درختوں کو نقصان پہنچا ۔ معلوم ہوا ہے کہ نالے سرنز واگورہ سے سوپور پہنچنے والی ایک مین پائپ لائن ڈنڈمو کریری علاقے میں پھٹ گئی ہے ۔ ایک مقامی شہری غلام محی الدین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس پائپ لائن کے پھٹ جانے سے علاقے میں کئی کنال باغاتی زمین  دھنس گئی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ درجنوں سیب کے درختوں کوبھی نقصان پہنچا ۔انہوں نے کہا کہ اس لائن کو ٹھیک کرنے کیلئے محکمہ پی ایچ ای کا کوئی بھی ملازم نہیں آیا ہے جس کے نتیجے کافی پانی بھی ضائع ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے اہلکاروںکو اس معاملے میں مطلع کیا تھا تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ مقامی لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ افسران سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
 

تازہ ترین