تازہ ترین

کورونا مخالف اقدام:وادی بھر میں لاک ڈاﺅن کا سلسلہ لگاتار جاری

تاریخ    5 اپریل 2020 (51 : 01 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//کورونا وائرس کے مریضوں میں مزید 14کے اضافے کے دوسرے روز اتوار کو وادی بھر میں کورونا مخالف لاک ڈاﺅن جاری ہے۔جموں کشمیر میں لاک ڈاﺅن کا سلسلہ 22مارچ سے جاری ہے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کے بعد پورے ملک میں لاک ڈاﺅن 24مارچ سے جاری ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق لاک ڈاﺅن کا مقصد مہلک کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنا ہے۔
شہر سرینگر اور وادی بھر کی سبھی شاہراﺅں اور رابطہ سڑکوں پد پولیس اورفورسز نے رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں تاکہ لاک ڈاﺅن کو موثر بنایا جاسکے۔
وادی کشمیر کے سبھی چھوٹے بڑے قصبہ اور دیہات میں دکانیں اور کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ہُو کا عالم ہے تاہم انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے ضروری انتظامات کررکھے ہیں۔

تازہ ترین