تازہ ترین

کپوارہ جھڑپ میں زخمی 2 فوجی دم توڑ بیٹھے، ہلاکتوں کی تعداد8

تاریخ    5 اپریل 2020 (01 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//دفاعی ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ جو 2فوجی اہلکار کپوارہ میں کنٹرول لائن پر در اندازی مخالف آپریشن کے دوران زخمی ہوئے تھے، وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھ گئے ہیں۔ اس طرح مذکورہ آپریشن میں مرنے والوں کی تعداد8ہوگئی ہے جن میں5جنگجو اور3فوجی اہلکار شامل ہیں۔
اس سے قبل دفاعی ترجمان نے کہا تھا کہ شمالی ضلع کپوارہ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی ایک کوشش کوناکام بناتے ہوئے فوج نے 5جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا جبکہ اس آپریشن کے دوران1فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ شمالی کشمیر کے کیرن سیکٹر میں در اندازی مخالف آپریشن کے دوران جن5 جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا وہ کنٹرول لائن عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ اس آپریشن کے دوران ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک اور 2 دیگرشدید زخمی ہوگئے تھے۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں فوجی بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔
واضح رہے کہ سنیچر کو سیکورٹی فورسز نے جنوبی ضلع کولگام میں ایک جنگجو مخالف آپریشن کے دوران4جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا، اس طرح گذشتہ24گھنٹوں کے دوران وادی کے اندر9جنگجواور3فوجی اہلکارہلاک ہوگئے ۔

تازہ ترین