تازہ ترین

لداخ ریاست جموں کشمیر کا تیسراڈویژن بن گیا

تاریخ    8 فروری 2019 (10 : 04 PM)   


عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/حکومت جموں کشمیرنے جمعہ کو ریاست کے لداخ خطے کو تیسرے صوبے کی حیثیت عطا کی۔ اب لداخ ریاست کا ایک الگ انتظامی اور مالی ڈویژن ہوگا۔

اس سلسلے میں آج ہی جموں میں گورنر انتظامیہ نے فیصلہ لیا۔

 لداخ خطہ ضلع لیہہ اور کرگل پر مشتمل ہوگا۔

حکومت نے لداخ ڈویژن کیلئے الگ ڈویژنل کمشنر اور آئی جی پولیس عہدوں کو بھی منظوری دیدی۔

حکومت نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی جس کو مختلف ڈویژنل پوسٹس کی نشاندہی عمل میں لانے کو کہا گیا ہے۔