تازہ ترین

ضلع ہسپتال ریاسی کے ملازمین کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

تاریخ    23 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   


زاہد ملک
ریاسی //ضلع ہسپتال میں ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے غیر ذمہ وارانہ،عامرانہ اور انساانیت سوز سلوک کے خلاف طبی عملہ کی جانب سے جاری ہڑتا ل تیسرے روز میں داخل ہوئی۔ یا درہے کہ گذشتہ روز ضلع ہسپتال کے ایک سینئر آرتھو پیڈک ڈاکٹر اشونی کو ڈی سی کی ہدایات پر گرفتار کیا گیا تھا جب اسے او پی ڈی میں مریضوں کو دیکھنا تھا ۔ ضلع ہسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر پریتم سنگھ کے مطابق اس سلسلہ میں تعطل ابھی تک برقرار ہے،کیونکہ یہ مدعا گذشتہ شب حل نہیں ہو سکا تھا۔انہوں نے ڈی سی کی جانب سے ایک سینئر ڈاکٹر کو حراست میں لینے کی مذمت کی اور کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ مذکورہ افسر اختیارات سے عامرانہ رویہ اپنا رہا ہے اور وہ اس شرمناک واقعہ کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کس طرح سے اس نے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جب ضلع ہسپتال میں اسکے صلاح و مشورہ کے لئے ایک سو سے زائد مریض انتظار کر رہے تھے۔