تازہ ترین

پولیس ایڈوائزری جاری

لوگوں کو جائے جھڑپ سے دور رہنے کی تلقین

تاریخ    18 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   


سرینگر//پولیس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ فتح کدل میں اس جگہ پر جانے کی کوشش نہ کریں جہاں جھڑپ ہوئی ۔اس سلسلے میں پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر پولیس نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ فتح کدل میں جھڑپ کی جگہ جانے سے گریز کریں کیونکہ بم ڈسپوزل اسکارڈ ممکنہ بارودی مواد کو ڈھونڈ نکالنے میں مصروف ہے اور جب تک علاقہ بالکل محفوظ قرار نہ دیا جائے تب تک لوگ اس جانب رخ نہ کریں۔
 

تازہ ترین