تازہ ترین

روزگار کے وسائل اجاگر کرنے کیلئے بنیادی تربیتی کورس

سنٹرل یونیورسٹی نوگام کیمپس میں ورکشاپ منعقد

تاریخ    12 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   


سرینگر//سنٹرل یونیورسٹی نوگام کیمپس میں کل سٹوڈنٹس ویلفیر شعبہ نے سٹارٹ اپ جموں و کشمیر یاترا نامی مرکزی حکومت والی انجمن کے اہتمام سے ایک روزہ boot camp(روزگار کے وسائل اجاگر کرنے کیلئے بنیادی تربیتی کورس)کا ورکشاپ منعقد ہوا ۔جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے تدریسی عملہ اور طلاب نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ڈین سکول آف ایجوکیشن اورڈیزائن انوویشن سینٹرکے ڈائریکٹر پروفیسر ندیم احمد نے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپ کشمیر وادی کے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی ہونے چاہئیں تاکہ ریاست میں بے روزگاری کا خاتمہ ہونے میں مدد مل سکے۔انہوں نے کہا کہ سنٹرل یونیورسٹی نے پہلے ہی ڈیزائن انوویشن سینٹرقایم کیا ہے ۔اس موقعہ پر انٹرپرائز ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ریجنل کارڈینیٹرعارف خان نے تخلیقی خیالات کو بروے کار لاکرکاروبار کی نئی شروعات کرنے پر مفید جانکاری دی اورایسے کئی نوجوانوں کے کاروبار کا ذکر کیا جنہوں نے ایک کامیابی حاصل کی ۔
 

تازہ ترین