تازہ ترین

فلڈ سپل چینل سے ملبہ ہٹانے کا کام سُست رفتاری کا شکار

سیکرٹری آبپاشی و فلڈ کنٹرول کی اضافی افرادی قوت اور مشنری کام پر لگانے کی ہدایت

تاریخ    12 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   


سرینگر//سیکرٹری پی ایچ ای ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول فاروق احمد شاہ نے سرینگر میں فلڈ سپل چینل میں سے ملبہ ہٹانے کے کام کا ایک میٹنگ کے دوران جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں چیف انجینئر پی ایچ ای ، آئی اینڈ ایف سی عبدالواحد کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری موصوف نے چینل کے کئی مقامات پر سُست رفتاری سے ہو رہے کام کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ کام میں سرعت لانے کیلئے اپنی اضافی افرادی قوت اور مشنری کو کام پر لگائیں تا کہ مقررہ اہداف حاصل کئے جا سکیں ۔ انہوں نے چینل کی حد بندی کو بھی فوری طور سے بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ فاروق احمد شاہ نے کہا کہ آبی ذخائیر کے اطراف میں ناجائیز تجاوزات کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ناجائیز تجاوزات پر قابو پانے کیلئے اقدامات کریں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ سپل چینل سے ملبہ نکالنے کا کام شریف آباد، نائد کھئے ، پاد شاہی باغ ، رام باغ اور بمنہ میں جاری ہیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ شریف آباد پٹی میں لگ بھگ 8 لاکھ کیوبک میٹر ملبہ نکالا گیا ہے جبکہ ٹینگہ پورہ ۔ مہجور نگر پٹی میں 2.37 لاکھ کیوبک میٹر ملبہ نکالا گیا ہے ۔ میٹنگ میں یقین دلایا گیا کہ ان مقامات پر ملبہ نکالنے کا کام ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا ۔ بعد میں سیکرٹری نے مہجور نگر اور رام باغ کا دورہ کر کے موقعے پر ہی کاموں کا جائیزہ لیا اور چینل کے باندھوں کو جاذب نظر بنانے کیلئے اقدامات پر زور دیا۔

تازہ ترین