تازہ ترین

بمنہ کا جعلی وزیر سلاخوں کے پیچھے

رات رات بھر افسروں کو فون کرکے پریشان کرتا تھا

تاریخ    7 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//تعمیرات عامہ اور محکمہ مال کے جعلی وزیربنے بمنہ سرینگر کے ایک ٹھگ کو کرائم برانچ نے سرکاری افسروں کو بلیک میل کرنے کی پاداش میں دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔آر اینڈ بی ،محکمہ مال اور دوسرے سرکاری اداروں کو فردوس احمد آہنگر ولد عبدالرحیم ساکنہ نند ریش کالونی بمنہ نامی ٹھگ خود کو محکمہ مال اور آر اینڈ بی کا وزیر جتلا کر اپنے موبایل نمبر 7880919630سے پی ایم جی وائی ایس کے سپر انٹنڈنٹ انجینئر ،ایگزیکیٹو انجینئر آر اینڈبی کپوارہ ،تحصیلدار اوڑی ،چیف ایجو کیشن افسر گاندربل کو ان کے سیل نمبروں پرایس ایم ایس اور کالیں کر کے انہیں دھمکیاں دیتا تھا کہ وہ محکمہ مال اور آر اینڈ بی میں بحیثیت وزیر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔کرائم برانچ کو باخبر ذرائع نے اطلاع دی کہ کئی سرکاری افسروں ،ٹیکنو کریٹوں کو وزیر بن کر کوئی شہری بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور رات کے دوران کئی بار فون کرتا رہتا تھا۔ کرائم بررانچ نے مذکورہ ٹھگ کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 46/2018زیرد فعات419.420 RPC 66D information Actدرج کر کے اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔
 
 
 

تازہ ترین