تازہ ترین

ڈاکٹر سید امین طابش کا شعری البم جاری

محکمہ اطلاعات کے آڈیٹوریم میں تقریب منعقد

تاریخ    7 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   


سرینگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے کل یہاں محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے آڈیٹوریم میں معروف شاعر ڈاکٹر سید امین طابش کی شاعری کا البم جاری کیا ۔ اس تقریب کا اہتمام جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اور لینگویجز نے ڈی آئی پی آر کے اشتراک سے کیا تھا ۔ تقریب پر سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل ڈاکٹر عزیز حاجنی ، معروف مصنف اور شاعر رحمان راہی ، جسٹس ریٹائیرڈ حسنین مسعودی ، پرنسپل سکمز میڈیکل کالج ڈاکٹر ریاض انتو کے علاوہ کئی نامور شعراء ، فنکار ، صحافی اور موسیقی کے شایقین موجود تھے ۔ ڈاکٹر طابش کو اس میوزیکل البم کو تیار کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے خورشید گنائی نے کہا کہ اُن کی شاعری کی بدولت کشمیری لٹریچر پہلے ہی ممتاز و معروف بن گیا تھا اور اب اُن کے البم سے مزید رونق افزائی ہوئی ہے ۔ کشمیری زبان کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خورشید گنائی نے کہا کہ اس زبان کو سکولی سطح پر طلاب کو ایک مشن کے طور پر پڑھایا جانا چاہئیے ۔ڈاکٹر طابش نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم اپنی مادری زبان کی حفاظت کرنے کیلئے تمام اقدامات کریں ۔ عزیز حاجنی اور رحمان راہی نے بھی اپنے خطاب میں کشمیری زبان کو ہر سطح پر فروغ دینے پر زور دیا ۔ 

تازہ ترین