تازہ ترین

تنو شری کے الزامات جھوٹے ہیں: نانا پاٹیکر

تاریخ    7 اکتوبر 2018 (00 : 01 AM)   


 ممبئی//اداکارہ تنو شری دتہ کے الزامات کے تنازع میں گھرے ہوئے معروف اداکار نانا پاٹیکر نے سنیچر کو نازیبا سلوک کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ 'جو جھوٹ ہے وہ جھوٹ ہے '۔تنو شری دتہ نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں نانا پاٹیکر پر ان کے ساتھ نازیبا سلوک کا الزام لگایا تھا۔ اداکارہ نے الزام لگایا تھا کہ سال 2008 میں جب وہ دونوں 'ہارن او کے پلیز' فلم کے ایک گیٹ کی شوٹنگ کررہے تھے تو نانا پاٹیکر نے ان کے ساتھ نازیبا سلوک کیا تھا۔ تنو شری نے الزام لگایا ہے کہ شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر انہیں غلط طریقے سے چھونے کی کوشش کی اور جب انہوں نے اس کی مخالفت کی تو نانا نے انہیں فلم سے نکلوا دیا۔تنو شری کے ان الزامات کے بعد جب نانا پاٹیکر جودھپور میں ہاؤس فل۔4 کی شوٹنگ کے بعد واپس ممبئی آئے تو میڈیا نے انہیں گھیرلیا۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ میں 10 سال پہلے کہہ چکا ہوں، اب جو جھوٹ ہے وہ جھوٹ ہے ۔ادکارہ کے الزام لگانے پر نانا پاٹیکر کے وکیل نے تنو شری کو قانونی نوٹس بھیجا ۔ اس معاملے میں نانا پاٹیکر کے علاوہ وویک اگنی ہوتری نے بھی تنو شری کو قانونی نوٹس بھیجا ہے ۔ نانا پاٹیکر اس معاملے میں آٹھ اکتوبر کو پریس کانفرنس کرکے اپنا موقف پیش کرسکتے ہیں۔یو این آئی۔ 
 

تازہ ترین