رام بن میں فوجی اہلکار کی مبینہ خود کشی

تاریخ    14 مئی 2022 (44 : 10 AM)   
(File Photo)

نیوز ڈیسک
جموں// جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے نیل ٹاپ علاقے میں ایک فوجی جوان نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کر دیا۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’ضلع رام بن کے نیل ٹاپ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک فوجی جوان نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنا کام تمام کردیا ہے‘۔
 
انہوں نے کہا کہ گولی کی آواز سنتے ہی وہاں موجود دوسرے فوجی اپنے ساتھی کی طرف دوڑ پڑے اور اس کو خون میں لت پت پایا۔
 
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اگر چہ فوجی جوان کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی جوان کی شناخت روی کمار ولد رتن سنگھ ساکن روہتک ہریانہ کے بطور ہوئی ہے۔
 
جموں و کشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سخت ڈیوٹی، اپنے عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے یوگا اور دیگر نفسیاتی ورزشوں کو لازمی قرار دیا ہے لیکن باوجود اس کے جموں و کشمیر میں جوانوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات گھٹنے کی بجائے بڑھ رہے ہیں۔

تازہ ترین