یوم حسین ؑکی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد

تاریخ    14 مئی 2022 (00 : 01 AM)   


سرنکو ٹ //امام بارگاہ سرنکوٹ میں یوم حسین ؑ کی مناسبت سے ایک یک روزہ پروگرام منعقد ہواجس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر مقصدِ شہادت ِ امام حسین ؑ پر روشنی ڈالی گئی اور اس بات پر زور دیاگیاکہ ہر دن کو یوم حسین ؑکے طور پر منایاجائے۔ایرانی کلچرل ہائوس دہلی سے وابستہ مولانا سید غلام حسین ہلوری نے اہم خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ امام حسین ؑ کا پیغام ہر دور کیلئے اہمیت کا حامل ہے اور واقعہ کربلا باطل کے خلاف ایک تحریک کانام ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے دور میں امام حسین ؑ کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایران کے کلچرل کونسلر آغاڈاکٹر محمد علی ربانی کا تحریری پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔پروگرام سے نذیر حسین قریشی،جہانگیر حسین میر،مولانا عابد حسین ودیگرمقررین نے خطاب کیا۔آخر پر انجمن جعفریہ سرنکوٹ مینڈھر تمام شرکاکا شکریہ اداکیا۔
 

تازہ ترین