ایران کےساتھ جوہری مذاکرات بحال ہوگئے: یورپی یونین

تاریخ    14 مئی 2022 (00 : 01 AM)   


برلن //یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ حالیہ بات چیت کے بعد ایران کے جوہری معاہدے پر تعطل کا شکار مذاکرات بحال ہوگئے ہیں اور اب حتمی معاہدہ قریب ہیں۔ جوزف بوریل نے کہا کہ رواں ہفتے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے میں مدد کے لیے یورپی یونین کے ایلچی اینریک مورا کا مشن ’توقع سے بہتر‘ تھا۔جرمنی میں جی 7 اجلاس کی سائیڈلائن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جوزف بوریل نے کہا کہ بات چیت رکی ہوئی تھی جو اب بحال ہو چکی ہے اور اب حتمی معاہدے تک پہنچنے کا امکان ہے‘۔یورپی یونین کے ایلچی اینریک مورا نے ایران کے مذاکرات کار علی بغیری سے روان ہفتے تہران میں دو دن تک ملاقاتیں کیں۔دریں اثنا قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے جمعرات کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی تاکہ پیشرفت کو آگے بڑھایا جا سکے۔یاد رہے کہ 2015 میں طے پانے والے معاہدے میں ایران کو جوہری مقامات پر تنصیبات کو بند کرنے یا ان میں ترمیم کرنے اور بین الاقوامی جوہری معائنہ کاروں کو تنصیبات کے دوروں کی اجازت دینے اور کوئی جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے کی ضمانت لی گئی تھی۔
 

تازہ ترین