رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے وزیر اعظم منتخب

تاریخ    14 مئی 2022 (00 : 01 AM)   


کولمبو،//سری لنکا کے صدر نے اپنے بھائی کی جگہ نئے وزیر اعظم سے حلف لے لیا ہے، مہندا راجا پکسے پر ملک کے معاشی بحران کے خلاف ایک احتجاج پر ان کے حامیوں کی جانب سے پرتشدد حملوں کے بعد ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے اس سے قبل 5 بار وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، لیکن یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ وہ پارلیمان کے ذریعے نئی قانون سازی کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔73 سالہ وزیراعظم کو سری لنکا کی تاریخ کے بدترین بحران سے نبرد آزما ہونے کی ذمہ داری سونپی جائے گی جس میں مہینوں سے جاری شدید قلت اور بجلی کی طویل بندش نے عوام کے غصے کو بھڑکا دیا ہے۔رانیل وکرما سنگھے نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کہا کہ ہم ملک کو اس پوزیشن پر واپس لانا چاہتے ہیں جب لوگوں کو دوبارہ دن میں 3 وقت کھانا مل سکے گا، ہمارے نوجوانوں کا لازمی مستقبل ہونا چاہیے۔ حزب اختلاف کے قانون سازوں کی جانب سے استعفیٰ دینے کے مطالبے پر 72 سالہ سری لنکن صدر گوٹابایا راجاپکسے نے اپنے زیادہ تر انتظامی اختیارات ترک کرنے اور نئی کابینہ کے لیے راہ ہموار کرنے کا عہد کیا ہے۔
 

تازہ ترین