۔5ویں قومی کیمپو چیمپئن شپ

سوپور کے طلباء نے تمغے جیتے

تاریخ    14 مئی 2022 (00 : 01 AM)   


غلام محمد
سوپور//سپورٹس کیمپو ایسوسی ایشن انڈیا کے زیر اہتمام جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے بھگوتی نگر جموں میں منعقدہ 5ویں قومی اسپورٹس کیمپو چمپئن شپ میں سوپور کے طلباء نے طلائی تمغے جیت کر اپنی چمک جاری رکھی۔2 روزہ چیمپیئن شپ میں کشمیر مارشل آرٹ اکیڈمی اسلامیہ ہائی اسکول سوپور کے 40 شرکاء  نے بھی ریاستی ڈائریکٹر ماسٹر جی ایم پالا اور سینسی جی ایم بھٹ کی زیر نگرانی حصہ لیا اس چیمپئن شپ کے دوران 40 شرکاء  میں سے 7 گولڈ، 17 سلوی اور 9 کانسی کے تمغے جیتے۔کوچنگ سٹاف نے تمام کیڈٹس (لڑکوں اور لڑکیوں) کو مبارکباد پیش کی ہے ا۔ طلائی تمغے جیتنے والوں میں نرگس فردوس، نفیسہ جان، مبینہ محبوب، بازیلہ ظہور، مدثر راشد گنائی اور محمد ہارون بٹ اور چاندی کے تمغے مسکان بشیر، یاسمینہ سجاد، عروج موسیٰ، فلک بشیر، تحسین مجید، رابعہ،، ثریا، آفرین، ہلال احمد، اشفاق احمد، طفیل احمد، طاہر احمد، الطاف حسین گنائی، عرفان احمد، سجاد احمد، خالد منظور اور محمد یاسین، تاہم صوبیہ بشیر، شیزان پرویز، خان نصرت، فاطمہ محمد میر، طیبہ ظہور، طافیہ بٹ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

تازہ ترین