تازہ ترین

’سنسد کھیل سپردھا‘ کے آغاز کے موقع پر 3 روزہ کھیل پروگرام

ڈی سی نے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا،جامع فکسچر شیڈول بنانے کی ہدایت

تاریخ    28 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


ڈوڈہ// ضلع انتظامیہ ڈوڈہ مختلف کھیلوں کے شعبوں میں مقامی ٹیلنٹ کی شناخت کرنے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر ان کے پروجیکشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے قومی پہل 'سنسد کھیل سپردھا' کے آغاز پر 3 روزہ کھیلوں کے پروگرام کی میزبانی کرنے جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں،ضلع ترقیاتی کمشنر وکاس شرما نے ا مختلف محکموں کے اہم عہدیداروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں اس تقریب کے لیے پیشگی طور پر رکھے جانے والے طریقوں اور انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ کے دوران  ڈی وائی ایس ایس او نے بتایا کہ تقریباً 3300 انڈر 17 مقامی کھلاڑی جو 237 پنچایتوں اور 37 میونسپل وارڈوں سے تیار کیے گئے ہیں اس ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ ایونٹ میں بین پنچایت میچز ہوں گے اور فاتحین کا انتخاب اگلے درجے کے مقابلے کے لیے کیا جائے گا۔ڈی ڈی سی نے کھیلوں کے مجوزہ ایونٹ کے لیے کھو کھو، کبڈی اور والی بال کے شعبوں کو حتمی شکل دی ۔مزید، ڈی ڈی سی نے ڈی وائی ایس ایس او کو ایک قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کے لیے پولیس، فوج اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ اے ڈی سی بھدرواہ سے کہا گیا کہ وہ ایس ڈی ایم ٹھٹھری کے ساتھ مل کر سرمائی کھیلوں کے انعقاد کے لیے جگہوں کی نشاندہی کریں۔