تازہ ترین

جموں وکشمیر میں مزید 4959 کی رپورٹ مثبت، سات مریض فوت

تاریخ    27 جنوری 2022 (19 : 07 PM)   


نیوز ڈیسک
سری نگر//جموں وکشمیر میں جمعرات کے روز مزید 4959 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 7 مریض فوت ہوئے۔
 
 
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں سب سے زیادہ 841 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، بارہ مولہ میں 784، بڈگام میں 440، پلوامہ میں 135، کپواڑہ میں 529، اننت ناگ میں 299، بانڈی پورہ میں 130، گاندربل میں 87، کولگام میں 295اور شوپیاں میں 25افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔
 
 
جموں ضلع میں 703، اُدھم پور میں 31، راجوری میں 68، ڈوڈہ میں 162، کٹھوعہ میں 23، سانبہ میں 110، کشتواڑ میں 165، پونچھ میں 25، ، رام بن میں 99اور ریاسی میں 8افراد کی رپورٹ جمعرات کے روز مثبت آئی ۔
 
 
علاوہ ازیں جمعرات کے روز جموں وکشمیر یوٹی میں 6264 مریض صحت یاب ہوئے جن میں 3371 صوبے جموں اور 2893 کشمیر سے آئے ہیں۔
 
 
جموں وکشمیر یوٹی میں ابتک 368432 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد فی الوقت 46657 ہیں۔

تازہ ترین