تازہ ترین

شوپیاں میں مسلح تصادم،دو فوجی اہلکار زخمی

تاریخ    26 جنوری 2022 (53 : 07 PM)   
(File Photo)

نیوز ڈیسک
شوپیاں// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے نوگام چیک گاؤں میں بدھ کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک تصادم میں دو فورسز اہلکار زخمی ہوٸے ہیں۔
 
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرے اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
 
انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کی جوابی کارواٸی سے انکاؤنٹر شروع ہوا۔ فایرنگ کے تبادلے کے دوران دو فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
 
پولیس کے مطابق علاقے میں دو عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین