تازہ ترین

وزیرِ اعظم کی ’توہین آمیز‘ ویڈیوفیس بک پر اپ لوڈ کرنے پر ایک شخص گرفتار

تاریخ    25 جنوری 2022 (01 : 01 PM)   
(File Photo)

نیوز ڈیسک
 
جموں// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ایک شخص کو منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ’تضحیک آمیز‘ تبصرہ کرنے کے پاداش میں گرفتار کیا گیا۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے دہریاں گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف تضحیک آمیز تبصرہ کیا گیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ پولیس نے مذکورہ ملزم کے خلاف پولیس اسٹیشن راجوری میں ایک کیس درج کیا ہے۔
 
ملزم کی شناخت شوکت حسین ولد محم سلیم ساکن دہریوں راجوری کے بطور کی گئی ہے۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔