تازہ ترین

رعناواری ہسپتال کے آکسیجن پلانٹ میں آگ

املاک کو کوئی نقصان نہیں، چار ملازم زخمی

تاریخ    25 جنوری 2022 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
سرینگر //جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری میں پیر کواس وقت افرا تفری پھیل گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرح بھاگنے لگے جب ولڈینگ کے دوران آکسیجن پلانٹ کی پی وی سی چھت میں آگ لگی لیکن اسپتال کے چار ملازمین نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر آگ کی بڑی واردات کو ٹال دیا ۔آگ بجھانے کی کوشش میں چاروں ملازمین معمولی زخمی ہوگئے ۔ ڈپٹی میڈیکل سپر انٹنڈنٹ جے ایل این ایم بلقیس شاہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ پلانٹ روم کی چھت پر ولڈنگ کا کام چل رہا تھا اور چھت پر لگی پی وی سی شیٹ میں آگ نمودار ہوئی‘‘۔انہوں نے بتایا کہ اس کمرے میں  2000لیٹر فی منٹ کی رفتار سے آکسیجن کی پیدا وار دینے والے 2پلانٹ نصب ہیں لیکن خوش قسمتی سے یہ دونوں پلانٹ بند تھے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ آگ لگتے ہی این ایچ ایم ڈیلائسز ٹیکنیشن شہنواز،لیب ٹیکنیشین یاسر اور سیکورٹی انچارج محمد حنیف اور فیاض احمد نے اپنی جان کی پروا کئے گئے فائر اکسٹینگوشیر(Fire extinguisher  ) لیکر پلانٹ روم میںگھسے اور آگ بجھانے میں لگ گئے۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا ’’ملازمین جلد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے اور اس طرح کسی بھی آکسیجن پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ‘‘۔انہوںنے کہا کہ آگ بجھانے کی اس کوشش میں یہ چاروں ملازمین معمولی زخمی ہوئے اور انکی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کی بروقت کوشش سے ایک بڑے حادثے کو ٹالا گیا ہے۔